غذر کی وادی تلی داس روشن میں سیلاب سے بننے والی جھیل کے سپل وے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ادھر گلگت میں ڈی پی او اسحاق حسین پی ایس پی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی پولیس نےضلع بھرمی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تلی داس جھیل کا سپل وے کھولنے سےپانی کےاخراج میں اضافے کےباعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔اس تناظر میں ضلعی ولیس نےایک جامع حفاظتی پلان تشکیل دیاہے،جس کےتحت شکیوٹ سےجگلوٹ تک دریائی اطراف کو پانچ سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان سیکٹروں کے 17 مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جو مسلسل گشت کرتے ہوئے عوام کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات کرے گی۔
غذر،تلی داس میں سیلاب سےبننے والی جھیل کے سپل وے پرکام کا آغاز
Date: