چینی چھٹی نسل کے جہاز J50 کی کچھ نئی تصاویر منظرعام پر

Date:

چینی چھٹی نسل کے جہاز J50 کی کچھ نئی تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جو کہ آفیشلی جاری نہیں کی گئیں بلکہ کسی فرد کی جانب سے لیک کی گئی ہیں اور یہ تصاویر رن وے پر کھڑے جہاز کی ہیں جس میں اسکی بہت واضح سائیڈ پروفائل دکھائی دے رہی ہے اور اس حساب سے اس جہاز کے کچھ ڈیزائن فیچرز بھی نظر آ گئے ہیں
جیسا کہ پہلے سے سب کو پتہ ہے کہ یہ ایک ٹیل لیس Cranked arrow ڈیلٹا ونگ ڈیزائن کا حامل جہاز ہے
اور ان نئی تصاویر میں اس کے ائیر ان ٹیک کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہDSI (divert less supersonic intake)
ڈیزائن کا حامل ہے جبکہ اسکی ایگزاسٹ نوزلز ایف 22 ریپٹر کے طرز کی 2D تھرسٹ ویکٹرنگ ڈیزائن کی حامل ہیں جو کہ جہاز کر تھرمل سگنیچر کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور طیارے کی پھرتی میں بھی اضافہ کرتی ہیںاور اس کے علاوہ طیارے کی کینیوپی کے فرنٹ پر اسکے انفراریڈ سرچ اینڈ ٹریک سسٹم اور اسکی نوزکون کے نچلے حصے میں الیکٹرو آپٹیکل ٹارگٹنگ سسٹم کو بھی دیکھا جا سکتا ہےاور یہ طیارہ سنگل سیٹر ہے جسکا مطلب ہے کہ اس طیارے کو ایک پائلٹ اڑائے گا جبکہ مستقبل میں ممکنہ طور پر اسکا ڈوئل سیٹر ورژن بھی بنایا جا سکتا ہےطیارے کا ڈیزائن ڈائمنڈ شیپ ہے جو کہ اس کے ریڈار کراس سیکشن کو کم سے کم رکھنے میں مدد فراہم کرے گاچونکہ یہ تصاویر کسی فرد کی غلطی یا شوخی مارنے کی حرکت کی وجہ سے لیک ہوئی ہیں تو ممکنہ طور پر اس شخص کو کافی سخت سزا دیے جانے کے امکانات ہیںزیر نظر تصویر میں اس جہاز کو دیکھا جا سکتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلوبل صمود فلوٹیلا پر غاصب اسرائیل کے حملے کے خلاف یورپی شہروں میں مظاہرے شروع

بروکسل، بارسلونا، روم، ایتھنز، برلن اور استنبول کے لوگوں...

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد...

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال...

وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ...