مودی کی آمریت بے نقاب,آرٹیکل 370 کی منسوخی نےکشمیری ولداخی عوام کو محرومیوں میں دھکیل دیا، آغا سید روح اللہ مہدی

Date:

مقبوضہ کشمیر اورلداخ میں جاری حالیہ ہنگاموں اوراحتجاج نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ناقدین کے مطابق مودی کی انتہا پسندانہ اور فاشسٹ پالیسیوں نے بھارت کے زیر تسلط علاقوں کو شدید انتشار میں مبتلا کر دیا ہے۔جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی دراصل کشمیری عوام کے حقوق سلب کرنے اور ان پر آمریت مسلط کرنے کا عمل تھا۔
لہہ میں ہونے والے پرتشدد احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے آغا سید روح اللہ مہدی کا کہنا تھاکچھ طبقوں کو یہ دھوکہ ہوا کہ 5 اگست 2019 کے فیصلے ان کے حق میں ہوں گے، لیکن آج وہ خود دیکھ رہے ہیں کہ یہ فیصلے نہ صرف کشمیری بلکہ لداخ کے عوام کے بھی خلاف ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ 2019 کے فیصلے نے کشمیری عوام سے ان کے اختیارات اور فیصلہ کرنے کا حق چھین لیا ہے۔ ان کے مطابق سب سے بڑے مجرم وہ لوگ ہیں جو دہلی میں بیٹھ کر عوام کی آواز سنے بغیر فیصلے مسلط کرتے ہیں۔مہدی نے مزید کہا کہ ہمارے جائز مطالبات اور جدوجہد کو بدنام کیا جا رہا ہے، مگر فاشسٹ مودی کا نام نہاد فیصلہ اب عوام کی نظر میں دھوکے اور فریب کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔کشمیری رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق مودی حکومت کی جابرانہ پالیسیاں مقبوضہ وادی کو ایک کھلی جیل اور انسانی حقوق کے قبرستان میں تبدیل کر چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...

گلگت بلتستان کے کس پریس کلب کو کتنے پیسے ملتے ہیں،سب پتہ چل گیا

گلگت : وزیر خزانہ گلگت بلتستان انجینئیر محمد اسماعیل...

گلوبل صمود فلوٹیلا پر غاصب اسرائیل کے حملے کے خلاف یورپی شہروں میں مظاہرے شروع

بروکسل، بارسلونا، روم، ایتھنز، برلن اور استنبول کے لوگوں...