پاکستانی فارما صنعت کی عالمی پذیرائی، معیار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ

Date:

پاکستانی فارماسیوٹیکل صنعت نے عالمی سطح پرنئی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے فارما انڈسٹری نے ترقی کا نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آٹھ فارما کمپنیوں نے عالمی معیار کی ادویات تیار کر کے بین الاقوامی سطح پر نمایاں شناخت حاصل کی ہے۔ فیصل آباد، لاہور اور گجرانوالہ کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز اس کامیابی میں سرفہرست رہیں، جنہوں نے اعلیٰ معیار کی تیاری کو یقینی بنایا۔پاکستانی کمپنیوں کو عالمی ادارہ صحت (WHO)، بین الاقوامی انسپیکشن اسکیم اور برطانوی کمپنی کی سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے، جس سے عالمی منڈیوں میں پاکستان کی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ادویات کی برآمدات اب امریکہ، یورپ اور خلیجی ممالک کی اعلیٰ منڈیوں تک ممکن ہو گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت فارما انڈسٹری کے آئندہ پانچ سال میں 30 ارب ڈالر کے برآمدی ہدف کے حصول کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔فارما صنعت کی اس عالمی کامیابی سے ملکی معیشت اور برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جبکہ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے یہ شعبہ مزید ترقی کی جانب گامزن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...

گلگت بلتستان کے کس پریس کلب کو کتنے پیسے ملتے ہیں،سب پتہ چل گیا

گلگت : وزیر خزانہ گلگت بلتستان انجینئیر محمد اسماعیل...

گلوبل صمود فلوٹیلا پر غاصب اسرائیل کے حملے کے خلاف یورپی شہروں میں مظاہرے شروع

بروکسل، بارسلونا، روم، ایتھنز، برلن اور استنبول کے لوگوں...