آزاد کشمیر: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد مظاہروں میں 9 افراد شہید، 222 زخمی

Date:

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 6 شہری جاں بحق جبکہ 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق مظاہروں میں اب تک 172 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ 50 سے زائد سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں۔حکومت آزاد کشمیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور ایسے عناصر سے دور رہیں جو امن و امان خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان کی بہترین سفارتی پالیسی اورابھرتے عالمی کردار کی دنیا معترف

پاکستان کی متوازن اور مؤثر سفارتی پالیسی کے مثبت...