غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جمعرات کوکچھ ہی لمحے قبل اسرائیل کی فضاؤں کومکمل طور پر مسافر طیاروں سے خالی کرا لیا گیا،یہ ایک غیر معمولی اور معنی خیز اشارہ ہے۔اسی دوران، برطانیہ کی رائل ایئر فورس (RAF) کا جنگی طیارہ Eurofighter Typhoon FGR.4، کوڈ RRR9959X اور رجسٹریشن ZK331 کے ساتھ، قبرص کے آکروتیری ایئربیس سے اڑان بھر کر مشرقی بحیرہ روم کی سمت بڑھ رہا ہے۔یہ جدید جنگی طیارہ فضائی دفاعی نظام کو دبانے، فضائی نگرانی اور دشمن طیاروں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔عسکری ماہرین اس صورتحال کو خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات — بالخصوص ایران اور اس کی نیابتی فورسز — کے خلاف اعلیٰ سطحی الرٹ کی علامت قرار دے رہے ہیں۔فضاؤں میں جنگی جہاز اتر رہے ہیں، اور ایک پراسرار خاموشی چھائی ہوئی ہے۔
اسرائیل کی فضاؤں کو مکمل طورپرمسافر طیاروں سےخالی کرا لیاگیا
Date: