امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جو ایرانی بیلسٹک میزائل اور جنگی طیاروں کے پروگرامز سے منسلک نیٹ ورکس کو نشانہ بناتی ہیں۔ جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کے 31 اداروں اور 17 افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ گروہ جدید میزائل نظام اور امریکا میں تیار کیے گئے ہیلی کاپٹرز کی غیر قانونی خریداری میں ملوث ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش امریکا سمیت مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
Date: