وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

Date:

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ احتجاج کرنے والے حضرات مقبوضہ کشمیر کی تین نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں، جنہیں وہ سہولتیں بھی میسر نہیں جو آج آزاد کشمیر کے عوام کو حاصل ہیں۔وزیر دفاع کے مطابق کشمیری عوام نے آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھی ہے،

ایک نسل نے جیلوں میں جوانی گزاری، ہزاروں نے پھانسی کے پھندے قبول کیے اور سینوں پر گولیاں کھا کر قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فوجی جوان جنہوں نے کشمیر کی جنگوں میں جانیں قربان کیں، ان میں پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، گلگتی اور بلتی سب شامل ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا وجود داؤ پر لگایا ہے اور یہ قربانی دینا ہمارے ایمان کا جز ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی بڑی تعداد آباد ہے۔ اکتوبر 1947 میں جموں-سیالکوٹ بارڈر عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے، ہزاروں عورتیں بے حرمتی کا نشانہ بنیں اور اغوا ہو گئیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ بجوات، حاجی پورہ اور پکا گڑھا کیمپ کے ہر گھر میں ایسے لوگ بستے ہیں جنہوں نے پاکستان سے محبت کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان: اسرائیل کا فلسطین پناہ گزین کیمپ پر حملہ14 افراد شہید

گزشتہ رات اسرائیل نےلبنان میں  پناہ گزینوں کے کیمپ عین...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے...

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے 5 وکٹ سے شکست

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے...

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تابڑ توڑ کارروائیاں،23 مزید خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے...