پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو بغیر منظوری حکومتی پالیسی یا ذاتی رائے سوشل میڈیا پر دینے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ ذاتی شہرت اور خود نمائی کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کو بھی سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری افسران اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام پلیٹ فارمز پر بیانات اور معلومات شیئر کرتے وقت خصوصی احتیاط برتیں۔ حکومت یا عدالت کی توہین، غیر قانونی سرگرمیوں کی ترویج یا فرقہ واریت پھیلانے والے مواد کو ناقابل برداشت قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے سوشل میڈیا پر اعلیٰ اخلاقی معیار، دیانت اور ذمہ داری کو لازم قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگا دی
Date: