فلپائن کے سبو جزیرے میں طاقتور زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی

Date:

منیلا: فلپائن کے جزیرے سبو میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 60 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔فلپائن سول ڈیفنس بیورو کے نائب سیکرٹری جنرل برناردو الیجاندرو نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ان کے مطابق ابتدائی رپورٹس میں 60 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ تباہی جزیرہ سبو میں ہوئی۔اس سے قبل الجزیرہ کی رپورٹ میں ہلاکتوں کی تعداد 26 اور زخمیوں کی تعداد 147 بتائی گئی تھی، تاہم تازہ اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔فلپائن میں اس مہلک زلزلے کے بعد ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان: اسرائیل کا فلسطین پناہ گزین کیمپ پر حملہ14 افراد شہید

گزشتہ رات اسرائیل نےلبنان میں  پناہ گزینوں کے کیمپ عین...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے...

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے 5 وکٹ سے شکست

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے...

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تابڑ توڑ کارروائیاں،23 مزید خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے...