گلگت : وزیر خزانہ گلگت بلتستان انجینئیر محمد اسماعیل کی سربراہی میں کمیٹی برائے مالیاتی امور کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان کے پریس کلبس کے لیئے گرانٹ ان ایڈ کے اخراجات، آڈٹ کے طریقہ کار اور دیگر امور کے حوالے سے تیار کئے گئے ایس او پیز کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئیر وزیر تعمیرات امجد زیدی، وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ایڈوائزر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان،سیکریٹری محکمہ اطلاعات دلدار احمد ملک ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات محمد سلیم خان، ڈپٹی سیکریٹری محکمہ خزانہ عنایت شیخ اور میڈیا آفیسر برائے وزیر خزانہ سید عامر کاظمی اور وزیر خزانہ گلگت بلتستان کے پی اے سلیم عباس نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر خزانہ انجینئیر محمد اسماعیل اور دیگر کمیٹی اراکین نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے پریس کلبز کے لئے گرانٹ ان ایڈ کے اخراجات کی بابت تیار کردہ ایس او پیز کا بغور جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں گلگت بلتستان کے دس پریس کلبز کے لیے حکومت کی جانب سے 45 لاکھ روپے کی رقم سالانہ بنیادوں پر ریلیز کی جاتی رہی ہے ، مگر حالیہ برس گرانٹ ان ایڈ کی مد میں 21 لاکھ روپے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے،یہ رقم گلگت بلتستان میں فعال پریس کلبز اور ان سے وابستہ عامل صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کئےجاتے ہیں۔گرانٹ ان ایڈ جاری کرنے کامقصد میڈیا سے وابستہ کارکنان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا اور ان کی فنی تربیت کا بندوبست کرنا ہے ۔ سیکریڑی اطلاعات نے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میڈیا کے مثبت کردار کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ عامل صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیئے مزید وسائل مختص کیے جائیں۔اجلاس کے آخر میں وزیر خزانہ گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر میڈیا ، پریس کلبز اور عامل صحافیوں کے لیے جامع پالیسیوں کے نفاز کے لئیے مزید عملی اقدامات کرے گی ۔
گلگت بلتستان کے کس پریس کلب کو کتنے پیسے ملتے ہیں،سب پتہ چل گیا
Date: