حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

Date:

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات تسلیم کرلیے گئے اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ فریقین کے معاملات نمٹانے کے لیے ایک لیگل ایکشن کمیٹی بنائی گئی ہے جو ہر پندرہ روز بعد اجلاس کرے گی۔پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے تھے کہ معاملہ بگڑ جائے مگر ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن قائم رکھنا سب کی ذمہ داری ہے،کمیٹی قائم ہوچکی ہےاس لیے اب کسی کو احتجاج کی ضرورت نہیں، شکایات کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے معاہدے کو پاکستان، آزاد کشمیر اور جمہوریت کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی وجہ سے ایک مشکل صورت حال پیدا ہوئی تھی لیکن مقامی اور قومی قیادت کی دانائی نے بات چیت کے ذریعے پرامن حل نکالا۔ نہ تشدد ہوا، نہ تقسیم بلکہ باہمی احترام کے ساتھ راستہ بنایا گیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے عوام کی آواز بلند کی اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے ان آوازوں کو سنجیدگی سے سنا۔ جب حکومت اور عوام مکالمہ کرتے ہیں تو مسائل کا حل نکل آتا ہے۔ہم نے تصادم کے بجائے مشاورت اورانا کے بجائے یکجہتی کو ترجیح دی۔ ان شاء اللہ مل کر آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور بہتر حکمرانی کے لیے کام کریں گے۔وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بھی بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ حتمی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں اور مظاہرین گھروں کو واپس جا رہے ہیں جبکہ تمام سڑکیں کھل چکی ہیں۔

 

ان کے مطابق یکم اور 2 اکتوبر کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا جبکہ پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں پر انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس میں رانا ثناء اللہ، طارق فضل چوہدری، احسن اقبال، سردار یوسف، امیر مقام، پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...

گلگت بلتستان کے کس پریس کلب کو کتنے پیسے ملتے ہیں،سب پتہ چل گیا

گلگت : وزیر خزانہ گلگت بلتستان انجینئیر محمد اسماعیل...

گلوبل صمود فلوٹیلا پر غاصب اسرائیل کے حملے کے خلاف یورپی شہروں میں مظاہرے شروع

بروکسل، بارسلونا، روم، ایتھنز، برلن اور استنبول کے لوگوں...