گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

Date:

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو واقعات میں ممتاز عالم دین اور اہلسنت ولجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے امیر مولانا قاضی نثار اورسپریم اپیلٹ کورٹ کے جج جسٹس عنایت الرحمن پرنامعلوم افراد نے قاےلانہ حملہ کیاتاہم دونوں اہم شخصیات معجزانہ طور پر دونوں محفوظ رہے   مولانا نثار کے قافلےکو گلگت پولیس ہیڈ کوارٹر کے نزدیک نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مولانا کو بازو میں گولی لگی جبکہ قافلے میں شامل پانچ افراد زخمی ہوئے،حملے کے فوری بعد مقامی افراد نے مولانا قاضی نثار سمیت تمام زخمیوں کو شہید سیف الرحمان اسپتال گلگت منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سےباہرہے،قاضٰ نثار کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر منتل کیا گیا ہےدوسرے واقعے میں سپریم اپیلٹ کورٹ کے جج جسٹس عنایت الرحمان کی گاڑی کو گلگت میں کھاری کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ، جس میں جسٹس عنایت اور ڈرائیور دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے

گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔دہشت گردی واقعات پر وزیر اعلی ٰ گلبر خان کی تشویش، پولیس کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا،کہا کہ صوبے میں مکمل امن کا قیام اولین ترجیح ہے ، بدامنی پھیلانے والے شرپسند وں کو فوری گرفتار کیا جائے گاوزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان ، گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر داخلہ شمس لون نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعات حالات کو خراب کرنے کی سازش ہے، جلد دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے گا۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے صفوں میں اتحاد قائم رکھیں ، ملکر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گےادھر دہشت گردوں کی جانب سے اپنی گاڑیاں خراب ہونے پر شہری کی سوزوکی چھین کر فرار ہونے کی سی سی ٹی وی تصاویر سامنے آگئی ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کو ان کی گرفتاری میں مدد دینے کی اپیل کی ہے،دوسری طرف سوشل میڈیا پر عوام نے بھی سانحات کو فرقہ واریت کا رنگ نہ دینے کا عزم دھراتے ہوئےآپس میں اتحاد و اتفاق کا انمٹ رشتہ قائم رکھنے کا عزم کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...