پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پیش آنے والی بے نظمی کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔

Date:

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 27 ستمبر کے جلسے میں اسٹیج مینجمنٹ متعدد گروپوں کے سپرد ہونے کی وجہ سے مکمل بدانتظامی پیدا ہوئی۔ ناکافی انتظامات اور غیر واضح انٹری پروٹوکولز کے باعث کارکنان میں سخت مایوسی پھیلی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے 100 سے زائد ریڈ پاسز جاری کیے اور پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔ مزید یہ کہ بعض پولیس اہلکاروں کا برتاؤ غیر اخلاقی جبکہ خواتین کے ساتھ ناروا تھا۔تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چیئرمین تحصیل متھرا انعام اللہ کے رویے نے کارکنوں میں شدید ناراضی پیدا کی۔ جلسے کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی تقریر کے وقت اسٹیج پر جوتے اور بوتلیں پھینکی گئیں، جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان...

دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت...

بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد سے بڑی عدالتی پیش رفت سامنے آئی...