امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی معاہدہ طے پا جائے گا۔وائٹ ہاؤس میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ حماس ان نکات سے اتفاق کر رہی ہے جو امن کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ان کے مطابق، دنیا کے بیشتر ممالک نے غزہ امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور اردن کےشاہ عبداللہ سےبھی بات چیت ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نےامریکی امن منصوبےکی حمایت کی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو یرغمالیوں سے متعلق کسی بھی معاہدے میں سخت مؤقف اختیار نہ کرنے کی ہدایت نہیں دی، تاہم تمام فریقین مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے تجارت اور ٹیرف کے ذریعے سات جنگوں کوروکنے میں کامیابی حاصل کی،یہاں تک کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو بھی ٹال دیا گیا، جس دوران سات طیارے گرائے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ فوج کی تعیناتی کے بعد واشنگٹن ڈی سی اب ایک پُرامن شہر بن چکا ہے۔صدر ٹرمپ نے اس سے قبل الاسکا کے ایمبر مائننگ ڈسٹرکٹ تک رسائی کے لیے سڑک کی تعمیر سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ،غزہ جنگ بندی کے لیے زبردست پیش رفت، معاہدہ جلد متوقع
Date: