رجب بٹ کافاطمہ خان سے منسوب تعلقات پر دوٹوک مؤقف آگیا

Date:

معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ، جو اپنی متنازعہ آرا، تنازعات اور جاری مقدمات کے باعث پہلے ہی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہتے ہیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ان دنوں رجب بٹ برطانیہ میں مقیم ہیں اور ان کے خلاف پاکستان میں متعدد قانونی مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مشکل اور تیکھے سوالات کے بھی کھل کر جواب دیے۔گفتگو کے دوران ان سے ٹک ٹاکر فاطمہ خان سے منسوب افواہوں کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ یاد رہے کہ فاطمہ خان نے کچھ عرصہ قبل دعویٰ کیا تھا کہ ان کا رجب بٹ سے قریبی تعلق رہا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے کچھ تحائف بھی سوشل میڈیا پر دکھائے تھے۔ تاہم رجب بٹ نے ایک بار پھر ان تمام دعووں کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کر دی۔رجب بٹ کا کہنا تھا کہ فاطمہ کے پاس نہ کوئی ثبوت ہے، نہ پیغامات، نہ رسیدیں، ساری باتیں بنائی گئی ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی اہلیہ ایمان نے ان خبروں پر کیا ردِعمل دیا، تو رجب بٹ مسکراتے ہوئے بولےایمان کو ان سب باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔وہ جانتی ہیں کہ ہمارے رشتےمیں ان کی کیا اہمیت ہے۔وہ نہ خود کو غیرمحفوظ محسوس کرتی ہیں، نہ ہی افواہوں سے متاثر ہوتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری اہلیہ کو مجھ پر مکمل اعتماد ہے، حالات جیسے بھی ہوں ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔سوشل میڈیا پر رجب بٹ کے اس بیان پر مکس ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔کچھ صارفین نے ان کے اعتماد کو سراہا، تو کچھ نے حسبِ روایت نیا ڈرَامہ سیریز قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

وفاقی حکومت کے قرضوں میں 780 ارب روپے کی کمی،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2025 کے...

بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا: پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف...

پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پیش آنے والی بے نظمی کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے...