وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2025 کے دوران 780 ارب روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، اگست کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا مجموعی حجم 77 ہزار 458 ارب روپے رہا، جو جولائی میں 78 ہزار 238 ارب روپے تھا۔اعداد و شمار کے مطابق، مرکزی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ایک ماہ کے دوران 780 ارب روپے کمی ہوئی۔اندرونی قرضوں میں 915 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جو 54 ہزار 988 ارب روپے سے گھٹ کر 54 ہزار 73 ارب روپے پر آ گئے۔تاہم، بیرونی قرضوں میں 135 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ حجم 23 ہزار 250 ارب روپے سے بڑھ کر 23 ہزار 385 ارب روپے تک پہنچ گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت حاصل قرضے 71 ارب روپے سے کم ہو کر 66 ارب روپے رہ گئے، جبکہ اسکوک اور دیگر بانڈز کے ذریعے حاصل کردہ قرضوں میں بھی کمی نوٹ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق، قرضوں میں کمی مالی نظم و ضبط کی ایک مثبت علامت ہے، تاہم بیرونی قرضوں میں اضافہ حکومت کے لیے آئندہ مہینوں میں چیلنج بن سکتا ہے۔
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 780 ارب روپے کی کمی،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
Date: