فتنہ انگیز مودی کی انتہا پسند پالیسیوں نے اوڈیشہ کو فسادات کی لپیٹ میں لے لیا

Date:

انتہا پسند مودی حکومت کی فرقہ وارانہ پالیسیوں اور نفرت انگیز نظریات نے بھارت کو ایک بار پھر تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ بھارتی ریاست اوڈیشہ میں درگا پوجا جلوس کے دوران شدید فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، جس کے باعث شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق، مشتعل ہجوم کی پرتشدد کارروائیوں کے بعد مقامی انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے جبکہ 36 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، انتہا پسند ہندوؤں کے جتھوں نے آٹھ سے دس مقامات پر آگ لگائی، اور ریلی کے دوران “شہر کی صرف ہندو شناخت” کے نعرے لگائے گئے۔ ہفتے کی رات شروع ہونے والی کشیدگی اتوار کو شدت اختیار کر گئی اور بڑے پیمانے پر فرقہ وارانہ فسادات میں بدل گئی۔شیوسینا کی رکنِ لوک سبھا پریانکا چتورویڈی نے کہا کہ جب بھی بی جے پی حکومت آتی ہے، یہ عوام میں نفرت اور تفریق کو ہوا دیتی ہے۔ یہ ایک نہایت افسوسناک واقعہ ہے۔اسی طرح کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ پرمود تیواری نے الزام لگایا کہ بی جے پی جان بوجھ کر فرقہ واریت پھیلا رہی ہے تاکہ عوام کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کیا جا سکے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، اوڈیشہ میں پھوٹنے والے یہ فسادات بھارت میں پھیلتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی اور ریاستی دہشت کی تازہ مثال ہیں، جو مودی حکومت کی فرقہ وارانہ اور فتنہ انگیز پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

رجب بٹ کافاطمہ خان سے منسوب تعلقات پر دوٹوک مؤقف آگیا

معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ، جو اپنی متنازعہ...

وفاقی حکومت کے قرضوں میں 780 ارب روپے کی کمی،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2025 کے...

بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا: پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف...