افغانستان کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ، غیور قبائل کا افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کا عزم

Date:

سرحدی علاقوں میں افغان افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد مقامی غیور قبائل نے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان افواج نے سرحدی علاقوں کی چھ مختلف پوسٹس پر فتنہِ خوارج کے دہشت گردوں کی مدد سے فائرنگ کی۔ اس واقعے پر غیور قبائل نے افغان عبوری حکومت کے رویے کی سخت مذمت کی اور ان پر بھارت و خوارج کے سہولت کار ہونے کے الزامات عائد کیے۔قبائلی رہنماؤں کے بیان کے اہم نکات :ہم افغانستان کی طرف سے بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ہم اپنی افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں اور ان شاء اللہ اپنی افواج کے ساتھ مل کر اپنے وطن کا دفاع کریں گے۔پاکستان نے طویل عرصہ تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی کیا آج اسے یہی صلہ دیا جا رہا ہے؟ہم مل کر افغانی حملہ آوروں کو سبق سکھائیں گے؛ یہ وطن ہمارا ہے اور اس کا دفاع ہمارا فرض ہے۔پاکستان کی افواج ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کے شہداء ہمارا فخر ہیں۔اگر افغان مہمان بن کر آئیں گے تو سر پر بٹھائیں گے، مگر دشمن اور حملہ آور بن کر آئیں گے تو جواب گولی سے دیا جائے گا۔قبائل نے واضح کیا کہ وہ ملکی سلامتی اور سرحدی سالمیت کے دفاع میں فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور کسی بھی داخلی یا بیرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک فوج نے اسپن بولدک میں حملے ناکام بنا کر 20 طالبان ہلاک کر دیے، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں...

ابا خیل شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کامیاب کارروائی، 7 خوارج ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 14 اکتوبر...

پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت اور...

کیا واقعی افغان طالبان نے پاکستانی ٹینکوں پر قبضہ کرلیا ہے؟

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی سخت اور...