پاک فوج کی بھرپور کارروائی،افغان فورسز بوکھلاہٹ کا شکار،کارروائی روکنے کی درخواست

Date:

پاک افغان سرحد پرافغانستان کی جانب سےبلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان فورسز شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئیں اور انہوں نے پاکستان سے بھاری جوابی حملے روکنے کی درخواست کر دی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے مؤثر فائر کے باعث متعدد افغان پوسٹیں تباہ ہو گئیں جبکہ درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہو گئے۔ طالبان اپنے متعدد ساتھیوں کی لاشیں اور فوجی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کےمطابق پاک فوج کی جانب سےآرٹلری، ٹینکوں، بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ داعش اور خارجیوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جا سکے۔افغان پوسٹیں خارجیوں کوکور فائر دینےمیں ناکام رہیں،جبکہ بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان چوکیوں کو خالی کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے بھرپور جواب نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے اور افغان فورسز کی تمام کارروائیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کرنے کا اعلان

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے...

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران روس کے پانچ بڑے کارگو طیارے ایران پہنچے

روسی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے...

ایران پر حملے سے تیل کی عالمی مارکیٹ ہل جائے گی،سعودی عرب، قطر اور عمان کا امریکا کو خبردار

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی عرب...