ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی سالگرہ،گلگت بلتستان میں تقریبات جاری

Date:

گلگت:ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی سالگرہ 12 اکتوبر کو گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں ان کے عقیدت مند احترام و عقیدت کے ساتھ منائیں گے۔ اس موقع پر اسماعیلی برادری میں خوشی اور جذبے کی فضا پائی جا رہی ہے، جبکہ تقریب کے لیے خصوصی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ پرنس رحیم آغا خان کی سالگرہ بحیثیت امام منائی جا رہی ہے۔ ان کے پیروکار عقیدت و اخلاص کے ساتھ اس دن کو خدمتِ انسانیت، اتحاد اور ترقی کے عزم کی تجدید کے طور پر منانے کے لیے پرجوش ہیں۔پرنس رحیم آغا خان 12 اکتوبر 1971ء کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پیدا ہوئے۔وہ امامتی وراثت میں اپنے عظیم والد، ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کے بعد 50ویں امام کے طور پر اسماعیلی برادری کی رہنمائی کر رہے ہیں۔پرنس رحیم آغا خان کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں دعائیہ اجتماعات، سماجی خدمت کی سرگرمیاں اور خوشی کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔اس موقع پر برادری کے عمائدین اور عوام نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پرنس رحیم آغا خان گلگت بلتستان کی ترقی، تعلیم، صحت اور فلاحِ عامہ کے منصوبوں میں اپنا رہنما کردار بدستور ادا کرتے رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related