پاکستان نے افغانستان کو وارننگ جاری کردی ہے کہ اگر اب افغانستان کی سر زمین سے بلوچستان یا خیبر پختونخواہ میں کوئی دہشتگرد حملہ ہوا تو پاکستان براہ راست طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنائے گا، پاکستان ک جانب سے کہا گیا ہے کہ خارجیوں اور ان کی پراکسی کی حمایت کرنے والوں کے اڈوں کو افغانستان کے اندر بھی نشانہ بنایا جائے گا،اپنے پیغام میں پاکستان کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تم دنیا کو نام نہاد ہیرو پن سے متاثر کر سکتے ہو، لیکن پاکستان تمہیں ہر لحاظ سے بہتر جانتا ہے
اب افغانستان سےبلوچستان یا خیبر پختونخواہ میں دہشتگرد حملہ ہوا توبراہ راست طالبان پوسٹوں کو نشانہ بنائیں گے، پاکستان کی دھمکی
Date: