ایران کی پاکستان اور افغانستان کو کشیدگی میں اضافے سے گریزکا مشورہ

Date:

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل باغائی نے گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیش آنے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے باہمی احترام کی ضرورت پر زور دیا اور فریقین سے تحمل اختیار کرنے اور کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے سفارتی حل کے لیے فوری طور پر مکالمے کے آغاز کی اپیل کی۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اردگرد کے ماحول میں امن و استحکام کے تحفظ کو بنیادی اہمیت دیتا ہے اور وہ دونوں ہمسایہ اور برادر مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related