عصمت اللہ کرارکیمپ کی تباہی پرطالبان حکومت میں شدید اضطراب کی لہردوڑ گئی

Date:

پاک فوج کی جانب سےافغان طالبان کےعصمت اللہ کرارکیمپ کی تباہی کےبعد طالبان حکومت میں شدید اضطراب اور پریشانی کی لہردوڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان نے مؤثر اور بھرپور کارروائی کی، جس کے دوران اسپین بولدک سیکٹر میں واقع افغان طالبان کا اہم ترین عصمت اللہ کرار کیمپ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے بڑے اور فعال کیمپس میں شمار ہوتا تھا، جہاں سے خارجی سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیاں کی جاتی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی متعدد اسٹرائیکس کے نتیجے میں کیمپ کی مکمل تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ کیمپ کے خاتمے کے بعد طالبان رجیم میں نمایاں بے چینی اور گھبراہٹ پیدا ہو گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related