ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا،پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا;وزیراعظم

Date:

وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی طرف سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں کی گئی اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت قابلِ فخر ہے اور فیلڈ مارشل کی جرأت مندانہ قیادت میں پاک فوج نے موثر جواب دے کر افغانستان کو پیچھے ہٹنے پرمجبور کیا، جب کہ متعدد افغان پوسٹس تباہ کی گئیں۔شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان کے دفاع میں کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ اُن کاکہنا تھا کہ دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے،کیونکہ پاک فوج نےہمیشہ بیرونی جارحیت کامنہ توڑ جواب دیا ہے۔وزیراعظم نےمزید کہا کہ دہشت گردتنظیموں کوافغانستان میں موجودعناصر کی حمایت حاصل ہے۔پاکستان نےبارہا افغان حکام کوفتنۃ الخوارج اورفتنۃ الہندوستان کے متعلق معلومات فراہم کی ہیں اور ان افراد و گروہوں کے بارے میں شواہد دیے ہیں جو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ افغان حکومت یقینی بنائے گی کہ اس کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عالمی یومِ تحفظِ سفید چھڑی,بصارت سے محروم افراد کا یکساں مواقع کی فراہمی کامطلبہ،

ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت کے زیرِ انتظام آغا خان...

کیا واقعی ناران میں غیر شادی شدہ جوڑوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے؟

خیبر پختونخوا کے معروف سیاحتی مقام ناران میں غیر...

مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا،بانی پی ٹی آئی کی پیشکش

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران...

افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ

پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹے...