پاکستان کی افغانستان کے خلاف بھرپور کارروائی،19چیک پوسٹوں پر قبضہ

Date:

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستانی فورسز نے مؤثر اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغانستان کی جانب سے رات گئے شروع ہونے والی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی مسلسل جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افغان پوسٹوں سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے تھے، ان میں سے 19 پر پاک فوج نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق قبضہ شدہ افغان پوسٹوں پر تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ زیادہ تر افغان طالبان اہلکار اپنی چوکیاں خالی چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے اسے افغان فورسز کے خلاف پاک فوج کی ایک بڑی اور اہم کامیابی قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان فوجیوں کو ہلاک کیا۔ بھاری جانی و مالی نقصان کے باعث کئی افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے انگور اڈہ، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ سمیت مختلف سرحدی علاقوں میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی تھی، جس کا پاکستان نے مؤثر اور سخت جواب دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کا پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کرنے کا اعلان

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے...

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران روس کے پانچ بڑے کارگو طیارے ایران پہنچے

روسی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے...

ایران پر حملے سے تیل کی عالمی مارکیٹ ہل جائے گی،سعودی عرب، قطر اور عمان کا امریکا کو خبردار

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی عرب...