بی بی سی اردو کے مطابق افغان طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب نے کہا ہے کہ افغان افواج کی جانب سے سرحد پار پاکستان میں کی جانے والی کارروائیاں اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد اب روک دی گئی ہیں۔محمد یعقوب کی جانب سے سنیچر کی شب جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے افغانستان کی مسلح افواج نے ڈیورنڈ لائن پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی پوسٹوں پر کامیاب جوابی کارروائیاں کی ہیں۔انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ کارروائیاں افغانستان کی سرزمین کی باربار خلاف ورزیوں اور پاکستانی فوج کی جانب سے افغان زمین پر چند روز قبل ہونے والےفضائی حملوں کےجواب میں کی گئیں۔افغان وزیرِدفاع کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں سنیچر اور اتوارکی درمیانی شب اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد روک دی گئی ہیں۔تاہم اگر دوسری جانب سے دوبارہ افغانستان کی سرزمین پر حملے یا سرحد کی کی خلاف ورزی کی گئی تو افغان مسلح افواج اس کے دفاع اور جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں اور ایسے کسی بھی اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا۔
اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد کارروائی ختم کردی گئی، افغان وزیر دفاع کا دعویٰ
Date: