سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جاری تناؤ اور جھڑپوں پر شدید تشویش ظاہر کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نےایک بیان میں کہا ہےکہ سعودی عرب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جھڑپوں پر تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے۔سعودیہ عرب نے بیان میں فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور خطے کی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لیں، مزید کشیدگی سے گریز کریں اور بات چیت اور سفارت کاری کو ترجیح دیں۔
سعودی عرب کا پاکستان اور افغانستان سے کشیدگی سے گریز کرنےکا مطالبہ
Date: