پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت،پاک فوج کی طرف سے طالبان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہےپاکستان فوج کی جوابی کاروائی میں باجوڑ کے سامنے افغان طالبان کی کرزئی پوسٹ مکمل تباہ کردیا گیا
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ویڈیو میں افغان طالبان کی کرزئی پوسٹ کی انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے، پوسٹ میں تباہی سے افغان طالبان کے بھاری نقصانات کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں