پاک افغان بارڈر پر طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک اور بڑی اور اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان آرمی نے اسپین بولدک سیکٹر، افغانستان میں واقع افغان طالبان کے اہم ترین "عصمت اللہ کرار کیمپ” کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے اور فعال مراکزمیں شمار ہوتا تھا،جہاں سےپاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیاں کی جاتی تھیں۔ذرائع کے مطابق ویڈیوز میں عصمت اللہ کرار کیمپ پرپاک فوج کی کارروائی اوراس کےبعدکی تباہی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔اطلاعات کےمطابق اس آپریشن میں افغان طالبان اور کیمپ میں موجود خارجی دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔