افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: آئی ایس پی آر

Date:

آئی ایس پی آر نے بھارت کو خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار قرار دیتے ہوئے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئےکہا ہے کہ افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ طالبان حکومت بعض دہشت گرد عناصر کی معاونت اور سرپرستی میں ملوث ہے اور بھارت کے ساتھ مل کر علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان انتظامیہ کو دہشت گرد تنظیموں کی حمایت فوری طور پر ختم کرنی ہوگی۔ پاکستان کے عوام اور ریاست اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ طالبان حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق اور عملی اقدامات کرے۔آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ اگر طالبان حکومت نے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کی توپاکستان اپنے عوام کے دفاع اور سلامتی کے لیے دہشت گرد اہداف کو نیوٹرلائز کرتا رہے گا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ طالبان حکومت کو کسی بھی خطرناک یا اشتعال انگیز اقدام سے گریز کرتے ہوئے افغان عوام کی بہبود، امن، ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دینی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

افغان فورسز کی بلا اشتعال جارحیت خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...

عصمت اللہ کرارکیمپ کی تباہی پرطالبان حکومت میں شدید اضطراب کی لہردوڑ گئی

پاک فوج کی جانب سےافغان طالبان کےعصمت اللہ کرارکیمپ...

پاک فوج کی جوابی کارروائیاں،200 سے زائد طالبان اور متعلقہ دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں...