پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایک اہم بیان میں کہا ہےکہ پاکستان کی فوجی کارروائیاں صرف اورصرف دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔اُنہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی کارروائیوں کے برعکس، پاکستان ہمیشہ افغان شہریوں کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سئٹ ایکس پر جاری ہونے والی ایک پوسٹ کے ذریعے سامنے آیا،اسحاق ڈار کا یہ مؤقف پاک-افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جہاں دہشت گرد گروپوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو متاثر کیا ہے۔
پاکستان کی کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے خلاف ہیں، اسحاق ڈار
Date: