ایران کے جوابی میزائل حملے میں اسرائیل کے خفیہ فوجی و انٹیلیجنس مرکز81کے تباہ ہونے کا انکشاف

Date:

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے حالیہ جوابی میزائل حملے نے اسرائیل کے ایک انتہائی خفیہ فوجی و انٹیلیجنس مرکز کا راز فاش کر دیا ہے۔ تحقیقی ویب سائٹ گرے زون کے مطابق یہ مرکز، جسے "سائٹ 81” کے نام سے جانا جاتا ہے،

تل ابیب کے مصروف رہائشی علاقے داوینچی ٹاور کے نیچے واقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ زیرزمین تنصیب امریکی اور اسرائیلی افواج کے درمیان مشترکہ کمانڈ اور انٹیلیجنس کنٹرول سینٹر کے طور پر کام کرتی ہے۔ تقریباً 6000 مربع میٹر پر محیط یہ مرکز ایک خفیہ منصوبے کے تحت تعمیر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، میزائل حملے کے بعد اسرائیلی حکام نے فوری طور پر علاقے کو سیکیورٹی حصار میں لے لیا اور میڈیا کو نقصان کی کوریج سے روک دیا۔

ایران کی پاکستان اور افغانستان کو کشیدگی میں اضافے سے گریزکا مشورہ

گرے زون کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ "سائٹ 81” کا تعلق اسرائیل کے پرانے کمانڈ سینٹر "دی پِٹ” سے ہے، جسے بعد ازاں "قلعہ صہیون” (Fortress Zion) کے نام سے دوبارہ منظم کیا گیا۔

لبنانی نشریاتی ادارے المیادین کے مطابق، یہ انکشافات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل پر شہری علاقوں میں فوجی تنصیبات قائم کرنے کے الزامات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جبکہ وہ خود مخالفین پر انسانی ڈھال استعمال کرنے کے الزامات عائد کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، اس واقعے نے نہ صرف اسرائیل کی سیکیورٹی کمزوریوں کو بے نقاب کیا ہے بلکہ شہری علاقوں میں فوجی تنصیبات کے قیام پر ایک بار پھر عالمی سطح پر اخلاقی و قانونی سوالات کو جنم دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related