چین کا پاک افغانستان سرحدی جھڑپوں اور بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

Date:

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے قریبی دوست اور اہم ہمسایہ ممالک ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے طویل المدتی اور بنیادی مفادات اسی میں مضمر ہیں کہ وہ باہمی اعتماد کو فروغ دیں، خوشگوار ہمسایہ تعلقات قائم رکھیں، معاشی و سماجی ترقی کے لیے تعاون بڑھائیں، اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں۔

پاکستان کی کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے خلاف ہیں، اسحاق ڈار

ترجمان نے مزید کہا کہ چین مخلصانہ طور پر توقع رکھتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان بڑے تر قومی و علاقائی مفادات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے کام لیں، ایک دوسرے کے خدشات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں، اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافہ کا باعث بنے۔چین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ ترجمان نے دونوں ممالک سے یہ درخواست بھی کی کہ وہ چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

خبردار آپ کا موبائل ڈیٹا محفوظ نہیں،ہیکر اینڈرائیڈ ڈوائسز سے حساس ڈیٹا صرف 30سیکنڈ میںچرا سکتے ہیں

ماہرینِ سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ...

اے آئی کمپنیوں اور چِپ ساز اداروں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے، اے ایس ایم ایل کے منافع میں اضافہ متوقع

ایمسٹرڈیم (رائٹرز)  مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں اور کمپیوٹر چِپ...

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ریلوے کو 6 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال نے...

نتن یاہو قابل بھروسہ نہیں، مکمل چوکس ہیں، ایران

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...