محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت میدانی علاقوں میں موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔ جنوبی اضلاع، جن میں ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ شامل ہیں، وہاں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔درجہ حرارت کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، پشاور شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی موجودہ خشک صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کاموسم کیسا رہے گا؟
Date: