مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا،بانی پی ٹی آئی کی پیشکش

Date:

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ افغانستان کے معاملے کو امن کے راستے سے حل کر سکیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن نورین خان نے ان کا پیغام میڈیا تک پہنچایا۔ ان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ مذہبی جماعت کے حالیہ واقعے پر انہیں گہرا افسوس اور تکلیف ہے، اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ ادارے ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں جو 9 مئی سمیت چار اہم واقعات کی تحقیقات کرے۔
نورین خان کے مطابق عمران خان نے جمعے کے روز خیبر پختونخوا میں احتجاج کرنے کی بھی ہدایت دی۔

افغانستان کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے جہاں پچھلے 45 سال سے جنگ جاری ہے۔ ہمارے ملک سے جو مہاجرین واپس بھیجے گئے، وہ تین نسلوں سے یہاں مقیم تھے۔ انہیں جلدی اور زبردستی نکالنے سے ان کے دلوں میں ہمارے خلاف تکلیف پیدا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے، اسے سیاستدانوں کو حل کرنا چاہیے۔ مجھے پیرول پر رہا کیا جائے تاکہ میں افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کر سکوں۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق سیز فائر کا آغاز آج شام 6 بجے سے ہوا ہے، جو اگلے 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات کرا رہےہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا...

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر...