سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 14 اکتوبر کو ابا خیل، شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد گروہ کو نشانہ بنایا گیا۔
کارروائی کے دوران 7 خوارج جہنم واصل ہوئے، جبکہ علاقے میں دہشتگردی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی ان کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔
پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل
ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ دہشتگرد علاقے میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔
پاک فوج اور سکیورٹی فورسز نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے اپنی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گی۔