عالمی یومِ تحفظِ سفید چھڑی,بصارت سے محروم افراد کا یکساں مواقع کی فراہمی کامطلبہ،

Date:

ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت کے زیرِ انتظام آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر تعاون عالمی یومِ تحفظِ سفید چھڑی کے موقع پر ایک شاندار آگاہی پروگرام اور واک کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے بصارت سے محروم افراد، تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندگان، حکومتی عہدیداران اور میڈیا کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 


اگاہی پروگرام دی لیجنڈز ہائر سیکنڈری اسکول دنیور کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں مختلف مقررین نے بصارت سے محروم افراد کو درپیش مسائل اور ان کی تعلیم، روزگار، فنی تربیت اور سماجی شمولیت کی اہمیت پر اظہارِ خیال کیا۔

مقررین نے کہا کہ نابینا افراد ہمارے معاشرے کے ذمہ دار اور باصلاحیت شہری ہیں، جنہیں محض ہمدردی نہیں بلکہ برابر کے مواقع اور پالیسی سطح پر نمائندگی دی جانی چاہیے تاکہ وہ ایک باوقار اور خودمختار زندگی گزار سکیں۔


تقریب کے دوران بصارت سے محروم خواتین کی کامیابیوں کی متاثر کن کہانیاں بھی پیش کی گئیں، جنہیں سامعین نے بے حد سراہا۔ مقررین میں ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید ارشاد کاظمی، نامور مذہبی سکالر شیخ قیصر عباس، سوشل ویلفیئر آفیسر گلگت رحیم جان اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔


پروگرام کے اختتام پر سفید چھڑیاں بصارت سے محروم افراد میں تقسیم کی گئیں، جس کے بعد دنیور بیگ مارکیٹ سے مین چوک تک آگاہی واک منعقد ہوئی۔ شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نابینا افراد کے حقوق، خود انحصاری اور سماجی شمولیت سے متعلق مؤثر نعرے درج تھے۔


واک کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد پیش کی گئی، جس میں حکومتِ گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا گیا کہ بصارت سے محروم افراد کو تعلیم، روزگار، فنی تربیت اور سماجی شرکت کے مواقع ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں۔


ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق یہ پروگرام نہ صرف شعور و آگاہی کا ذریعہ تھا بلکہ معاشرے کو یہ باور کرانے کی کوشش تھی کہ سفید چھڑی محض ایک علامت نہیں بلکہ خودمختاری، وقار اور امید کی نشانی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کیا واقعی ناران میں غیر شادی شدہ جوڑوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے؟

خیبر پختونخوا کے معروف سیاحتی مقام ناران میں غیر...

مجھے پیرول پر رہا کریں، افغانستان کا معاملہ امن کیلئے حل کروں گا،بانی پی ٹی آئی کی پیشکش

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران...

افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ

پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹے...

پاک فوج کی قندھار اور کابل میں ٹارگٹڈ کارروائیاں، افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانے تباہ

پاکستان کی جانب سے قندھار اور کابل میں افغان...