سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت اور بروقت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کر دیا، اور ان کی جانب سے مہمند میں بھیجی جانے والی ایک بڑی تشکیل کو ناکام بنایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے فتنہ الخوارج کی مدد سے مہمند کے سرحدی علاقے ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانے کی کوشش کی، تاہم پاک فوج نے فوراً کارروائی کر کے تشکیل کو پسپا کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں تقریباً 30 خوارجی جہنم واصل ہوئے جبکہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور مزید خوارجین کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں
سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ یہ دراندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی، اور آپریشن کے نتیجے میں مہمند میں طالبان اور خوارج کے لیے کارروائی کرنا دشوار ہو گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور سرحدی دفاع کی حفاظت کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہے۔ آپریشن کے متعلق مزید تفصیلات موصول ہوتے ہی جاری کی جائیں گی۔