چمن میں پاک فوج کی بڑی کامیابی: افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام

Date:

چمن کے علاقے سپن بولدک میں پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو بھرپور جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے علی الصبح تین مختلف مقامات پر حملے کیے تاہم پاک فوج کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد دیہات اور معصوم شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، 15 سے 20 افغان طالبان دہشتگرد کارروائی میں ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو بھی اپنی جانب سے تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، گیٹ کو اڑانا اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمد و رفت کے مخالف ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج نے گزشتہ رات کرم سیکٹر پر ہونے والے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش کو بھی ناکام بنایا تھا۔


جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کر دیے گئے، جبکہ متعدد دہشتگرد مارے گئے اور امریکی ساختہ اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، کرم سیکٹر میں اس وقت مکمل خاموشی ہے، تاہم سپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاک فوج کی مہمند میں بروقت کارروائی ، تشکیل میں آنے والے 30 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت اور...

کیا واقعی افغان طالبان نے پاکستانی ٹینکوں پر قبضہ کرلیا ہے؟

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی سخت اور...