حکومت پاکستان نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر سے زیادہ کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے اور مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔