تفصیلات کے مطابق، الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا تھا اور دسمبر کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تاہم، آج ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن نے یہ شیڈول واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدام پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی قانون کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پرانے قانون کے تحت کی گئی حلقہ بندیاں مؤثر نہیں رہیں۔
ذرائع کے مطابق، نئے بلدیاتی قانون کے تحت آئندہ انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔