ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

Date:

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے واشنگٹن کی جانب سے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے دعوے کو بھی رد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی بطور مذاکرات کار شہرت محض دھوکہ ہے، کیونکہ ان کی پیش کردہ بات چیت دراصل دباؤ اور زبردستی کا عمل ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ خود کو ڈیل میکر کہتے ہیں، لیکن اگر کوئی معاہدہ دباؤ اور یکطرفہ شرائط کے تحت کیا جائے تو وہ کسی ڈیل کے بجائے زبردستی اور غنڈہ گردی کے مترادف ہوتا ہے۔

انہوں نے امریکی صدر کے اس بیان پر طنز کیا کہ امریکی کارروائیوں نے ایران کی جوہری صنعت کو تباہ کر دیا ہے، اور کہا کہ یہ صرف ان کا خواب ہے جسے وہ حقیقت سمجھ بیٹھے ہیں۔

ریاستی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پانچ دور مکمل ہو چکے ہیں۔

یہ مذاکرات جون میں اس وقت معطل ہوئے تھے جب 12 روزہ فضائی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی اور امریکی افواج نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب...

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ...

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے اختیارات منجمد کردیے

 الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن...

ٹیکس 18ماہ کی سٹیٹمنٹ پر لگے یا 12ماہ پر؟سپریم کورٹ کا ایف بی آر حکام سے استفسار

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے...