سیز فائر کے لیے کسی وقت کی حد مقرر نہیں،خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار رہے گا ، خواجہ آصف

Date:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ سیز فائر کے لیے کسی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ معاہدے میں صاف طور پر یہ بات درج ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی اور ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند، 85 ہزار افغانوں کو واپس بھجوا دیا گیا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بارہا یہ موقف دہرایا ہے جبکہ افغانستان اس کی تردید کرتا رہا۔ ترکیہ اور قطر نے اس بات پر زور دیا کہ اصل تنازع یہ ہے کہ افغان سرزمین یا اس کی سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائیوں کے لیے دستیاب ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہم نے افغانستان کو واضح کر دیا کہ تمام معاملہ صرف ایک شق پر منحصر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے معاہدے کے لیے کوئی مخصوص مدت طے نہیں کی گئی، اور جب تک معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی برقرار رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط

 پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان انفراسٹرکچر اور...

آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

آزاد جموں و کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی...

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے مالی گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی...