شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

Date:

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیے ہیں۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی، تاہم علی امین گنڈا پور ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ان کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے پولیس کو ہدایت دی کہ انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ کیس کی اگلی سماعت 28 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو میں درج ہے، اور عدالت اس سے قبل بھی جولائی سے اب تک کئی مرتبہ سابق وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے،

مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ دس ستمبر کو بھی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور 17 ستمبر کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

آج کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دی، تاہم جج نے یہ استدعا مسترد کر دی اور واضح کیا کہ ملزم کو عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے۔ عدالت نے وکیل کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط

 پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان انفراسٹرکچر اور...

آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

آزاد جموں و کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی...

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے مالی گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی...