ٹیکس 18ماہ کی سٹیٹمنٹ پر لگے یا 12ماہ پر؟سپریم کورٹ کا ایف بی آر حکام سے استفسار

Date:

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام سے استفسار کیا کہ ٹیکس 18 ماہ کی اسٹیٹمنٹ پر عائد کیا جائے یا 12 ماہ کی بنیاد پر۔ ایف بی آر حکام نے وضاحت کی کہ چاہے ٹیکس اسپیشل ہو یا ریگولر، اس کا نفاذ ہمیشہ 12 ماہ کی اسٹیٹمنٹ پر ہی کیا جاتا ہے۔

سماعت کے دوران ٹیکس گزاروں کے وکیل عدنان حیدر نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف بی آر ان سے 2023 کے قانون کے تحت ٹیکس وصول کر رہا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ وکیل اس بات کی وضاحت نہیں کر پا رہے کہ ٹیکس کس بنیاد پر عائد کیا جا رہا ہے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اگر چارج لگانا مقصود ہو تو وہ اسی مالی سال کا ہونا چاہیے اور ساتھ استثنیٰ بھی دیا جانا چاہیے۔

وکیل نے مزید کہا کہ چونکہ تمام کیسز کا فیصلہ اسی بینچ نے کرنا ہے، اس لیے ٹریبونل کے کیسز بھی اسی بینچ کو سننے چاہییں۔ اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے وضاحت کی کہ آئینی بینچ صرف ٹیکس سے متعلق تشریحی مقدمات کی سماعت کر سکتا ہے اور آرٹیکل 191 اے کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔ سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کل دوبارہ ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب...

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ...

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے اختیارات منجمد کردیے

 الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن...