ایبٹ آباد میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کے دوران میڈیکل ٹیسٹ،اکثریت مرد نکلی

Date:

ایبٹ آباد میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کے دوران حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے، میڈیکل ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ زیادہ تر درخواست گزار مرد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، رجسٹریشن کے لیے 39 افراد نے درخواستیں جمع کرائیں، تاہم میڈیکل معائنے کے بعد صرف 5 افراد کو خواجہ سرا قرار دیا گیا جبکہ 34 افراد مرد نکلے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ٹیسٹ رجسٹریشن کے قواعد و ضوابط کے تحت کیے گئے، تاکہ صرف مستند خواجہ سرا کمیونٹی کے افراد ہی سرکاری ریکارڈ کا حصہ بن سکیں۔

ماہرین کے مطابق، یہ پیشرفت ایک طرف اصل کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ دوسری جانب جعلی اندراجات کی روک تھام میں بھی مددگار ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، طبی معائنے کے ان نتائج نے متعلقہ اداروں کو رجسٹریشن کے عمل کی شفافیت اور اعداد و شمار کی درستگی پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان نے غزہ امن منصوبے میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی

پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن قائم کرنے کے...

سانحہ گل پلازہ؛ 28 لاشیں نکال لی گئیں، لاپتا افراد کی تعداد 85 تک پہنچ گئی

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل...

وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کےسالانہ اجلاس میں شرکت کیلئےسوئٹزرلینڈپہنچ گئے

وزیراعظم محمدشہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کےسالانہ اجلاس میں شرکت...