این سی آر بی کے ہوشربا انکشافات؛ مودی حکومت لاکھوں کسانوں کی موت کی ذمہ دار قرار

Date:

بھارت میں قابض مودی حکومت کی ناقص زرعی پالیسیاں اور کسان دشمن رویہ ایک ہولناک حقیقت کے طور پر سامنے آ گیا۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کی تازہ رپورٹ کے مطابق، 2014 سے 2023 تک ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد بھارتی کسان خودکشی کر چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، صرف 2023 میں مہاراشٹرا ریاست میں دس ہزار سے زائد کسانوں نے خودکشی کی۔ جو کسی بھی ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت کے معاشی دباؤ، قرضوں کے بوجھ اور زرعی ناکامیوں نے کسانوں کو موت کی راہ پر دھکیل دیا ہے۔

پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے،ٹرمپ کا ایک بارپھر دعویٰ

انٹرنیشنل جرنل آف ٹرینڈ ان سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی تحقیق کے مطابق، بھارتی کسانوں کی خودکشی کی بڑی وجوہات میں 38.7 فیصد قرض اور 19.5 فیصد زرعی مسائل شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، مودی کی ناکام زرعی پالیسیاں روزانہ اوسطاً 31 کسانوں کی جان لے رہی ہیں۔ کسانوں کو دگنی آمدنی کا لالچ دینے والی حکومت نے لاکھوں لوگوں کو قرض کے جال میں پھنسا دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فصل بیمہ اسکیم کی ناکامی اور حکومتی نااہلی نے کسانوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ شائننگ انڈیا کے کھوکھلے نعروں کے پیچھے، دیہی بھارت میں پھیلی بے بسی اور خودکشیوں کا بڑھتا ہوا سلسلہ مودی سرکار کے چہرے پر ایک بدنما داغ بن چکا ہے۔

بھارت کے دیہی علاقوں میں بڑھتا ہوا عدم اطمینان اور غم و غصہ، مودی حکومت کی ظالمانہ اور ناکام پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر حکومت نے فوری عملی اقدامات نہ کیے تو یہ بحران مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں مزید 8ملزمان گرفتار،تعداد 26 ہوگئی

نیب ٹیم نے مختلف چھاپوں کے دوران 40 ارب...

وینزویلاکا امریکی جارحیت اور دباؤ کے خلاف کولمبیا کی مکمل حمایت کا اعلان

وینزویلا نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی دھمکیوں...

حکومت بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کے لیے تیار ہے،طارق فضل چوہدری نے اشارہ دےدیا

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے...

حکومتِ پاکستان نے پاسپورٹ کے ڈیزائن میں مکمل تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

ذرائع کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے...