محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے کے تمام سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو تنخواہیں اور پنشنز معمول سے قبل دی جائیں گی۔
نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ یکم اور 2 نومبر کو ہفتہ وار اور سرکاری تعطیلات ہونے کے باعث تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی 31 اکتوبر کو یقینی بنائی جائے۔
ایبٹ آباد میں خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کے دوران میڈیکل ٹیسٹ،اکثریت مرد نکلی
اس سلسلے میں تمام محکموں کے اکاؤنٹنٹ جنرل اور ضلعی اکاؤنٹس دفاتر کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
صوبائی حکومت نے مزید کہا ہے کہ متعلقہ ادارے تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ملازمین اور پنشنرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔