ہیوسٹن کے ارب پتی جوڑے کا عظیم کام،فلاحی کاموں کے لیے کتنی دولت نچھاور کردی حیران کن خبر

Date:

امریکی شہر ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والے ارب پتی جوڑے نینسی اور رِچ کنڈر نے اپنی 95 فیصد دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کی کل دولت تقریباً 11.2 ارب ڈالر (29 کھرب پاکستانی روپے) ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اس رقم کا بیشتر حصہ ہیوسٹن کے مقامی فلاحی منصوبوں، پارکس کی بحالی، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی پروگرامز پر خرچ کیا جائے گا۔

اپنے کمائے پیسے ہی اصل اعتماد دیتے ہیں،اداکارہ ماورا حسین کا خواتین کی مالی آزادی پر زور

رِچ کنڈر نے کہا کہ ہم خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کیونکہ ہماری کامیابی میں ان لوگوں کا بڑا حصہ ہے جنہوں نے ہماری مدد کی۔ ہمارا ہمیشہ سے یہ مقصد رہا ہے کہ جب ہم اس دنیا سے جائیں تو اسے اس سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جائیں، جیسا ہم نے اسے پایا تھا۔

نینسی اور رِچ کنڈر کا یہ فیصلہ امریکہ میں مخیر حضرات کی جانب سے دیے گئے سب سے بڑے فلاحی اعلانات میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے، جو ہیوسٹن کی سماجی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے ایک مثالی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کی 92 برس کی عمر میں دوسری شادی

مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے...

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی،آئی ایس پی آر

پاکستانی بحری جہاز یرموک نے سعودی قیادت میں قائم...

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی خارجیوں کے خلاف بڑی کارروائی، ٹھکانے اور سرنگیں تباہ

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ...

ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں،داخلی سلامتی کو بچانے کیلئے متحد ہونا ہوگا، علی شمخانی

ایرانی دفاعی کونسل میں سپریم لیڈر کے نمائندے علی...